ابنا: پٹرولیم اینڈ انرجی نیوز کے مطابق ایران کی قومی تیل کمپنی میں کھدائي کے شعبے کے سربراہ حمید رضا گلپائگانی نے کہا ہے کہ یہ کمپنی عراق کے ساتھ تعاون کرنے کے سلسلے میں بغداد سے مذاکرات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی تیل کمپنی تیل کے کنوؤں کی کھدائي کے شعبے میں بیرونی کمپنیوں سے کسی طرح کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی کھدائي کمپنی نے ترکمنستان میں تیل اور گيس کے کنوؤں کی کھدائي کے پراجیکٹ مکمل کئے ہیں اور لیبیا میں انجینیرنگ خدمات پیش کی ہیں اور بحیرہ خزر میں تیل کی کھدائي کا کام کررہی ہے۔ ادھر اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنان نے لبنان کی صنعت تیل اور گيس میں توسیع لانے کے تعلق سے متعدد معاہدے کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی تیل کمپنی کے ڈسٹریبیوشن شعبے کے سربراہ کشکولی اور ان کے ہمراہ وفد نے پیر کو بیروت میں لبنان میں تیل اور گيس کی ریفائنریوں کی تعمیر اور جدید کاری، تیل و گيس کی کھوج اور لبنانی ماہرین کو تیل و گيس کی ٹکنالوجی سے آگاہ کرنے نیز لبنان میں سی این جی صنعت کو آگے بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ کشکولی نے کہا کہ تیل اور گيس صنعتوں میں ایران کے مفید تجربے اور اعلی ٹکنالوجی کے پیش نظر لبنانی کمپنیاں ایران کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہاں ہیں۔ بیروت میں ایران کی وزارت پٹرولیم نے نمائش لگائي ہے جس میں ایران کی ستر کمپنیاں شریک ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 مئی 2013 - 19:30
News ID: 419238
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی تیل کمپنی نے عراق کے ساتھ تیل کے شعبے میں تعاون کرنے پر آمادگي ظاہر کی ہے۔