13 مئی 2013 - 19:30

لاہور…حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ تیز، نواز شریف کے حکم پرمذاکراتی ٹیمیں سندھ اور بلوچستان روانہ ہوگئیں۔

ابنا: پیر پگارا کے ساتھ محمود اچکزئی اور دیگر جماعتوں سے بات چیت کی جائے گی۔مرکز اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن پوری طرح سرگرم ہوگئی ہے ، نواز شریف نے مذاکرات کیلئے # ٹیمیں سندھ اور بلوچستان بھجوا دیں، نواز شریف کی نمائندہ ٹیم مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کرے گی، اس ٹیم میں سینیٹر جعفر اقبال ، لیاقت جتوئی اور رانا مشہود شامل ہیں ، پیر پگارا سے ملاقات میں مرکز میں حکومت سازی اور پارلیمنٹ میں تعاون کے امور پر بات چیت کی جائے گی ، بلوچستان میں ہم خیال جماعتوں سے مذاکرات کیلئے سردار ایاز صادق اور عبدالقادر بلوچ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ، یہ ٹیم محمود خان اچکزئی اور دیگر جماعتوں کی قیادت سے حکومت سازی کے امور پر بات چیت کرے گی ۔

.......

/169