ابنا: تيونس کے وزير خارجہ عثمان الجرندي نے کسي تفصيل ميں جائے بغير کہا کہ شام کے ساتھ سفارتي تعلقات بہت جلد بحال ہوجائيں گے-بحران شام کے آغاز کے بعد تيونس نے اگست دوہزار گيارہ ميں صلاوح مشورے کے بہانے دمشق سے اپنے سفير کو واپس بلاليا تھا-تيونس نے يہ اقدام سعودي عرب، کويت اور بحرين کي جانب سے شام پر دباؤں بڑھانے کي غرض سے اپنے اپنے سفيروں کو دمشق سے واپس بلانے کے بعد کيا تھا-شام اور تيونس کے درميان تعلقات کي بحالي کے بارے ميں تيونس کے وزير خارجہ کا بيان ايسے وقت ميں سامنے آيا جب شام کو گذشتہ دو برس سے مغربي ممالک اور خطے کے بعض عرب ملکوں کي جانب سے ہمہ گير سازشوں کا سامنا ہے-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 مئی 2013 - 19:30
News ID: 418493
تيونس کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک بہت جلد شام کے ساتھ اپنے سفارتي تعلقات بحال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے-