ابنا: شامي فوج نے ملک کے مرکزي صوبے حمص کے نواحي علاقے بريج ميں دہشتگرد گروپ النصرہ کي جانب سے ايک بڑے دھماکے کي کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دھماکہ خيز مواد کو قبل از وقت ناکارہ بناديا ہے-رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ فوج نے دہشتگردوں کي ايک ايسي گاڑي پکڑي ہے جس ميں ايک ہزار دوسو کلو وزني بم نصب تھا – شامي ذرائع کے مطابق دہشتگرد عناصر ايک فوجي چيک پوسٹ کے قريب گاڑي ميں نصب اس بم کا دھماکہ کرنا چاہتے تھے تاہم سيکورٹي اداروں نے انہيں ايسا کرنے کي اجازت نہيں دي، اس دوران ہونے والي جھڑپوں ميں متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمي ہوئے ہيں-العالم ٹي وي کے مطابق شامي فوج نے حمص کے نواحي علاقوں ميں کاروائيوں کے دوران کئي دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں ميں اردن، الجزائراور لبنان کے دہشتگرد بھي شامل ہيں-رشيا ٹوڈے کے مطابق شامي فوج نے القصير اور الغسانيہ ميں بھي بہت سے لوگوں کو دہشتگردوں سے آزاد کراليا ہے-شامي فوج نے درعا کے نواحي علاقے جاسم ميں بھي ايک کاروائي کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگا کر اسے تباہ کرديا ہے جہاں دستي بم بنائے جاتے تھے- اس کاروائي کے دوران متعدد دہشتگرد مارے گئے ہيں-دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ دہشتگردوں نے اقوام متحدہ کي امن فوج کے چار مغوي کارکنوں کو رہا کرديا ہے-اقوام متحدہ کي امن فوج کے چار کارکنوں کو اسرائيل اور شام کے درميان قائم جنگ بندي لائن سے ، گشت کے دوران اغوا کرليا تھا- ان فوجيوں کو ترکي کي ثالثي سے کے بعد رہا کيا گيا ہے-اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل کے ترجمان مارٹن نيسرکي نے اس قبل کہا تھا کہ اقوام متحدہ نے اپنے جولان کے علاقے سے اپنے فوجيوں کو واپس بلاليا ہے-...../169
11 مئی 2013 - 19:30
News ID: 418456
شام ميں فوج نے ايک کامياب آپريشن ميں مغرب اور رجعت پسند علاقائي حکومتوں کے ايک بڑے تخريبي منصوبے کو ناکام بناديا ہے .