ابنا: افغانستان کے ايوان صدر سے جاري ہونے والے بيان کے مطابق صدر حامد کرزئي نے يہ مطالبہ امريکہ کے نائب وزير حارجہ وليم برنز کے ساتھ ايک ملاقات کے دوران کيا-بيان ميں کہا گيا ہے کہ صدر حامد کرزئي نے امريکہ سے مطالبہ کيا ہے کہ گوانتانامو جيل ميں بند تمام افغان قيديوں کو فوري طور پر افغانستان منتقل کيا جائے- امريکي نائب وزير خارجہ نے اس ملاقات ميں کہا کہ وہ افغانستان کي اس درخواست سے امريکي حکام کو ضرور آگاہ کريں گے-اس ملاقات ميں افغانستان اور پاکستان کے درميان جاري کشيدگي اور کابل واشنگٹن سيکورٹي معاہدے کا معاملہ بھي زير بحث آيا-افغانستان کے صدر کے ترجمان ايمل فيضي نے بھي اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ گواتنامو جيل ميں بند افغان قيديوں کي حالت انتہائي تشويشناک ہے اور ہم چاہتے ہيں کہ انہيں افغانستان منتقل کرديا جائے- کہا جارہا ہے کہ اس وقت بيس افغان شہري امريکہ کي بدنام زنامہ گوانتانامو جيل ميں بندہيں....../169
11 مئی 2013 - 19:30
News ID: 418440
افغانستان کے صدر نے گوانتامو جيل ميں بند افغان قيديوں کي واپسي کا مطالبہ کيا ہے-