7 مئی 2013 - 19:30
حضرت زہراء﴿س﴾ کی سیرت کی ترویج اسلام کی بقاء کی ضامن ہے۔ حجت الاسلام ناصر شکریان

ایران کے صوبہ مازندران کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سرپرست نے کہا حضرت زہراء﴿س﴾ کی سیرت کی ترویج اسلام کی بقاء کی ضامن ہے۔

ابنا: صوبہ مازندران کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سرپرست نے گذشتہ روز خواتین کے اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہا حضرت زہراء﴿س﴾ اور ان کی اولاد کی محبت ہمارے دلوں میں جاگزین ہے اور اس محبت کا سودا دنیا کی کسی چیز سے نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا حضرت فاطمہ زہراء﴿س﴾ کی سیرت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا حضرت فاطمہ زہراء﴿س﴾ کی سیرت صرف خواتین کیلئے نہیں بلکہ تمام انسانوں کیلئے کامل نمونہ ہے۔

.......

/169