4 مئی 2013 - 19:30
PIA میں انتخابات

پاکستان ایران اور افغانستان میں انتخابات

ابنا: ايران کا صدارتي اليکشن چودہ جون کو

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير داخلہ مصطفي محمد نجار نے کہا ہے کہ اليکشن کميشن ميں صدارتي اميدواروں کي انتخابي مہم کے سلسلے ميں جو ايران کے ريڈيو اور ٹيلي ويژن سے انجام پائےگي انتخابي ضابطے منظور ہوگئے ہيں -وزير داخلہ مصطفي نجار نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ چودہ جون کو اسلامي جمہوريہ ايران کے گيارہويں صدارتي انتخابات کو پوري طرح پرشکوہ انداز ميں منعقد کرانے کے لئے ايران کے سرکاري ريڈيو اور ٹيلي ويژن سے انتخابي مہم چلانے کے لئے سبھي اميدواروں کو مساوي مواقع ديئے جائيں گے اور اليکشن کميشن ميں اس تعلق سے ضابطوں کي منظوري دے دي گئي ہے -وزير داخلہ نے کہا کہ صدارتي انتخابات کے اميدواروں کو برابر سے اس بات کا موقع ديا جائے گا کہ وہ ڈاکومينٹري فلم تيار کريں ريڈيو پروگرام ترتيب ديں اور براہ راست مناظرے ميں حصہ ليں اور اليکشن کميشن ميں  انتخابي مہم کي روش کا جائزہ ليا جارہا ہے -ايران کے وزير داخلہ نے اميدواروں اور ان کے حاميوں سے کہا ہے کہ انتخابي مہم کي قانوني مدت شروع ہونے سے پہلے ہر طرح کي انتخابي مہم سے گريز کريں -واضح رہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے گيارہويں صدارتي اور چوتھے بلدياتي انتخابات چودہ جون کو ہوں گے.

.....

/169