اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عرب سوشل میڈیا نے حجر بن عدی کی نبش قبر کرنے والے ایک مجرم کے قتل کی خبر دے کر اس کے بریدہ سر کی تصویر شائع کی ہے ۔اطلاعات کے مطابق عرب سوشل نٹ ورکنگ پر اس مجرم کی ایسی تصویر شائع کی ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے اس ملعون کا سر قلم کیا ہے۔ابنا کی رپورٹ کے بعدعراق کی نیوز ایجنسی ’’براثا‘‘ نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ یہ مجرم شامی فوج سے وابستہ ایک عوامی گروہ کے ذریعہ گرفتار ہوا ہے۔البتہ اس خبر کا کوئی موثق منبع نہ ہونے کی وجہ سے صرف اطلاع کے لیے ابنا نے نشر کی ہے۔



قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ۲ مئی جمعرات کو تکفیری دھشتگردوں نے دمشق کے مضافاتی علاقے عدرا میں واقع صحابی رسول جناب حجر بن عدی کے مزار پر حملہ کر کے ضریح کو منہدم کر دیا اور قبر کھود کر جسد مقدس کو نامعلوم مقام پر دفن کر دیا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲