ابنا: پاکستانی مذہبی وسیاسی رہنماﺅں نے ایرانی صدر احمدی نژاد کے اس بیان کہ ”یورپی ممالک پاکستان سمیت متعدد ملکوں پر غلبہ چاہتے ہیں اور پاکستان، شام وعراق میں فرقہ واریت پھیلانا اسی سلسلہ کی کڑی ہے“ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کے اس بیان کو درست اور حقائق پر مبنی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ و یورپ کی پوری کوشش ہے کہ یہاں بم دھماکے اور دہشت گردی کروا کے عدم استحکام سے دوچار کیا جائے اور پھر اسے کمزور کر کے بھارت کا دست نگر بنا دیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار پیر اعجاز ہاشمی، مولانا عبدالخالق اسعدی، میاں مقصود احمد، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ بیرونی قوتوں کی سازشوں کو سمجھیں۔
.......
/169