ابنا: الیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ غزہ پٹی کے تقریبا دو ملین فلسطینیوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی امور کے شعبے نے اتوار کے دن اپنی رپورٹ میں غزہ پٹی میں بگڑتی ہوئي انسانی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے پانی کے ذخائر کے آلودہ ہونے ، اس علاقے کی آبادی میں تین فیصد اضافہ ہونے ، اسرائیل کی جانب سے اس علاقے کے پانی کی چوری اور بارشوں کی کمی کی وجہ سے اس علاقے کو آئندہ دو برسوں کے دوران پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 413935

اسلامی تعاون تنظیم نے غزہ پٹی میں پانی کی شدید قلت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔