26 اپریل 2013 - 19:30

ہزارہ قوم انتخابات میں ووٹ کی پرچی کا درست استعمال کرتے ہوئے قوم کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنائیں

ابنا: کوئٹہ- ہزارہ ڈیمویٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ انتہاء پسندی کے خاتمے قوموں اور خطے کی تعمیر و ترقی امن بھائی چارے کے فروغ اور یہاں آباد تمام اقوام کو انتشار کے مہلک اثرات سے بچانے کیلئے سیاسی جمہوری جدوجہد کررہے ہیں ہزارہ قوم آنے والے عام انتخابات میں ووٹ کی پرچی کا درست استعمال کرتے ہوئے قوم کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے علمدار روڈ پر انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے حلقہ پی بی 6 سے نامزد امیدوار احمد علی کوہزاد ٗ پی بی ون کے امیدوار مرزا حسین ہزارہ ٗ محمدزمان دہیکان زئی و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ خطے میں آباد اقوام محض اس وجہ سے پسماندگی کا شکار ہے کہ یہاں عدم برداشت انتہاء پسندی فرقہ واریت کو اپنے سیاست مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا تعصب اور نفرتوں کو اپنے ذہنوں میں بیٹھایا گیا اپنے مقاصد کے حصول کیلئے اقوام کے مابین اختلافات پیدا کرکے انہیں تقسیم کیا جو یہاں ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوئی اور آج عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ جب تک قومی روادای مذہبی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیساتھ انسانی اقتدار کو فروغ نہیں دیا جاتا عوام کے حقیقی مسائل کے حل کی جانب پیش قدمی نہیں ہو سکتی اور ہم ترقی کی ان منزل کو طے نہیں کرسکتے جن کیلئے ہم کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو امن تحفظ ٗصحت ٗ روزگار سمیت بنیادی انسانیت سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے مگر آج تک عوام کو ان کی بنیادی ضروریات سمیت دیگر سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جس طرح یہاں انسانی تذلیل کی جاتی ہے اس پر خون کے آنسو بہانے کا جی چاہتا ہے عوام کے حقوق کی آواز بلند کرنا ان نمائندوں کی ذمہ داری ہوتی ہے جو عوام سے ووٹ حاصل کرکے اسمبلیوں میں جاتے ہیں مگر یہاں عوامی ووٹ حاصل کرنے والے مسائل کو حل کرنے کی بجائے انہیں الجھانے کا باعث بنے یہاں کسی کو بھی عوام کی ترقی خوشحالی اور مسائل کے حل سے دلچسپی نہیں بلکہ اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے اسمبلیوں میں جانے کیلئے سرمایہ کاری کی اور اقتدار حاصل کرنے کے بعد کرپشن اقرباء پروری کا بازار گرم رکھا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد قوم کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا ہمیشہ ہر مشکل وقت کا سامنا کرنے کیلئے قوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہے عام انتخابات میں قوم اپنے ووٹ کا مثبت استعمال کرتے ہوئے مفاد پرست عناصر کا محاسبہ کرے تاکہ عوام کے حقیقی نمائندے ایوانوں میں جاسکیں جہاں ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکے۔

.......

/169