ابنا: ہندوستان نے اپنے زیر انتظام کشمیر کے علاقے لداخ میں چین کی جانب سے فوجی بھیجے جانے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ہندوستان کے سیکرٹری دفاع ششی کانت شرما اور دوسرے فوجی افسروں نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین کی فوجی دستے ۱۵ اپریل کو ہندوستانی سرحدوں کے تقریبا ۱۹ کیلو میٹر اندر تک گھس آئے تھے۔ششی کانت نے پارلیمنٹرین بورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ بارڈر پر فوجی دستے بھیجے تاکہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ۱۶ اپریل کو یندوستانی سرحد پر بارڈر پولیس نے چینی لبریشن آرمی کو اپنی سرحدوں کے ۱۹ کیلو میٹر اندر ٹینٹ لگاتے ہوئے دیکھا ہے۔ہندوستانی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے ۸ مئی کو چین کا دورہ کرنے کا علان کیا ہے جبکہ چین کی جانب سے بھی ہندوستان کا دورہ متوقع ہے۔ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے لداخ کے مسئلہ پر دونوں ملکوں میں برس ہا برس سے جاری تنازعہ ابھی تک کسی منطقی انجام کو نہیں پہنچا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 413375
ہندوستان نے اپنے زیر انتظام کشمیر کے علاقے لداخ میں چین کی جانب سے فوجی بھیجے جانے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔