24 اپریل 2013 - 19:30
انگلستان کے شہر برسٹل میں باپردہ خواتین کو دھمکیاں

حالیہ رپورٹ کے مطابق انگلستان میں اسلام فوبیا کے اقدامات کے تحت چاقو اور خنجر دکھا کر باپردہ خواتین کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

ابنا: انگلستان میں اسلام فوبیا کے حالیہ اقدامات کے تحت ایک شخص نے ایک باپردہ خاتون کو خنجر دکھا کر دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے پردہ نہ ہٹایا تو وہ چاقو سے اس پر حملہ کر دے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ڈیوڈ نورس نے جاما کہ جو برسٹل کی مارٹن روڈ پر اپنے آٹھ سالہ بیٹے کے ہمراہ جا رہی تھیں کے نزدیک ہو کر اسے چاقو دکھا کر دھمکی دی ہے۔
نورس مکمل طور پر مست تھا اور اس نے ایک لمباسا خنجر اٹھایا ہوا تھا اور اس نے اس باپردہ خاتون سے کہا ہے کہ پردہ ہٹادو یہاں پر انگلستان ہے اور اس ملک میں تمہیں حجاب اوڑھنے کی اجازت نہیں ہے اور اس سے قبل کہ تمہار سرچاقو سے کاٹ دوں حجاب اتار دو۔اس نے چاقو کو جاما کے گلے پر رکھا لیکن اس کے شور مچانے پر بہت سے لوگ وہاں پر جمع ہو گئے جس کی وجہ سے وہ مست شخص وہاں سے بھاگ گیا۔ اس سے کچھ گھنٹے پہلے بھی اسی شخص نے اقبال عثمان نامی ایک باپردہ خاتون کو دھمکی دی تھی اور اس سے کہا تھا کہ تم نے حجاب کیوں پہنا ہے اور اس نے مسلمانوں پر انگلستان پر بضہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔
اس خاتون نے برسٹل کی عدالت میں اس شخص کے خلاف کیس کر دیا ہے لیکن اس شخص کی سزا کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
.......

/169