15 اپریل 2013 - 19:30
امريکا کی جانب سے شکست خوردہ اميدوار کي حمايت کا اعلان

ونيزوئيلا کے قومي اليکشن کميشن نے ايک تقريب کے دوران صدارتي انتخابات ميں کاميابي حاصل کرنےوالے نيکولس مادورو کو باضابطہ طور پر صدارتي عہدے کا حکمنامہ دے ديا ہے -

ابنا: وينزوئيلا کي چيف اليکشن کمشنر ليبسينا لوسنا نے اس تقريب ميں جس ميں ملک کي اعلي سول اور فوجي شخصيات موجود تھيں کہا کہ بلاشبہہ اتوار کو ہونےوالے انتخابات ميں کاميابي نيکولس مادورو کو حاصل ہوئي ہے اور وہ دوہزار انيس تک وينزوئيلاکے صدر رہيں گے –وينزوئيلا کے بنيادي آئين کے مطابق عہدہ صدارت کا حکم قومي اليکشن کميشن ہي جيتنے والے اميدوار کو ديتا ہے -صدارتي انتخابات ميں کاميابي حاصل کرنے والے اميدوار نيکولس مادورو نے عہدہ صدارت کا حکم دريافت کرنےکے بعد کہا کہ ملک کے بنيادي آئين کے مطابق اور عوام کے اعتماد اور مينڈيٹ کي بنياد پر ميں ملک کا صدر ہوں اور سب کو اليکشن کے نتائج کو تسليم کرنا چاہئے - انہوں نے کہا کہ ميں ہوگو شاويز کا بيٹا اور شاويسٹ نظرئے کا پہلا صدر ہوں اور سب کو جان لينا چاہئے کہ شاويز کا بوليواري اور سامراج مخالف انقلاب وينزوئيلا ميں جاري رہے گا -انہوں نے اپنے مخالف اميدوار اور ان کے حاميوں سے کہا کہ وہ بھي انتخابات کے نتائج کو تسليم کرليں اور عوامي خواہشات کا احترام کريں انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفين کو بھي جان لينا چاہئے کہ شاويز کے انقلاب کا راستہ جاري رہے گا –دوسري جانب صدارتي انتخابات ميں شکست کھانےوالے مغرب نواز اميدوار آنريک کي پرليس نے انتخابي نتائج کو تسليم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے حاميوں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں پر نکليں اور نتائج کے خلاف مظاہرہ کريں -شکست خوردہ اميدوار کے حاميوں نے کاراکاس کي سڑکوں پر نکل کر پرتشدد مظاہرے کئے اور املاک کو نقصان پہنچایا -دوسري طرف امريکا نے مغرب نواز اميدوار کي شکست کے بعد وينزوئيلا کے معاملات ميں مداخلت کرتے ہوئے شکست خوردہ اميدوار کي حمايت کا اعلان کيا ہے.

.....

/169