ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ونیزوئلا کے منتخب ہونے والے نئے صدر نیکلس مادورو کو مبارک باد پیش کی ہے ۔صدر ایران نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ونیزوئلا میں نئے صدر کا انتخاب، قوموں کی آزادی و انصاف پسندانہ تحریک میں ونیزوئلا کے موثر کردار اور مقام کے پیش نظر عالمی سطح پر نئے منصفانہ نظام کی برقراری سے متعلق حریت پسند قوموں کی تعمیری تحریک جاری رہنے کا باعث بنے گا۔ اس پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اس کامیابی نے لاطینی امریکہ اور پوری دنیا میں حریت و انصاف پسند رہنماؤں کہ جن میں سرفہرست ونیزوئلا کے آنجہانی صدر ہوگو چاویز رہے ہیں ،کی کامیاب قیادت پر مہر تائید ثبت کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ونیزوئلا کے صدارتی انتخابات میں اس ملک کے نگراں صدر نیکلس مادورو نے پچاس اعشاریہ سات فیصد ووٹوں کے ساتھہ کامیابی حاصل کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 409474
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ونیزوئلا کے منتخب ہونے والے نئے صدر نیکلس مادورو کو مبارک باد پیش کی ہے ۔