14 اپریل 2013 - 19:30
شمالی کوریا کو ایٹم بم رکھنے کی ہر گز اجازت نہیں: جاپان

جاپان کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ٹوکیو ،پیونگ یانگ کو ایٹم بم رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ فومیو کیشیا نے ٹوکیو میں اپنے امریکی ہم منصب کی ملاقات کے بعد دعوی کیا کہ امریکہ اور جاپان ،شمالی کوریا کو ایٹم بم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اپنے ایشیائی دورے کے آخری مرحلے میں کل جاپان کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کی ور ان سے شمالی کوریا،چین اور جاپان کےدرمیان متنازعہ جزائر اور جاپان میں امریکی فوجی اڈوں کے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲