11 اپریل 2013 - 19:30
ایرانی قوم اپنے بھائيوں کو ہرگز فراموش نہیں کرتی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہاہے کہ بوشہر کے حالیہ زلزلے کے بعد ایرانی عوام کی بھر پور امداد سے ظاہر ہوتا ہےکہ ایرانی قوم اپنے بھائيوں کو ہرگز فراموش نہیں کرتی ہیں۔

ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہاہے کہ بوشہر کے حالیہ زلزلے کے بعد ایرانی عوام کی بھر پور امداد سے ظاہر ہوتا ہےکہ ایرانی قوم اپنے بھائيوں کو ہرگز فراموش نہیں کرتی ہیں۔ ارناکی رپورٹ کے مطابق ایڈمیرل علی فدوی نے جنوبی صوبے بوشہر میں آنے والے حالیہ زلزلے کےبعد ایرانی عوام کی بھر پور امداد کے بارے میں ایک پیغام میں کہا کہ ایرانیوں نے ثابت کردیا کہ آزمائیش کے موقع پر وہ اپنے بھائیوں کو فراموش نہیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کے امدادی یونٹ زلزلے کی خبر ملتے ہی حرکت میں آگئے تھے اور انہوں نے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر فوری طور پر امدادی کاروائياں شروع کردی تھیں ۔ قابل ذکر ہے منگل کو صوبہ بوشہر کے کاکی علاقے میں زبردست زلزلہ آیا تھا جس میں چالیس افراد جاں بحق اور آٹھ سو زخمی ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲