11 اپریل 2013 - 19:30
امریکہ شمالی کوریا کو ایٹمی طاقت تسلیم نہیں کرے گا: جان کیری

امریکی وزير خارجہ جان کیری نے سیئول میں جنوبی کوریا کے حکام کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کو ایٹمی طاقت کے طور تسلیم نہیں کرےگا۔

ابنا: امریکی وزير خارجہ جان کیری نے سیئول میں جنوبی کوریا کے حکام کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کو ایٹمی طاقت کے طور پرتسلیم نہیں کرےگا۔جزیرہ نمائے کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول پہنچے ہیں۔سیئول پہنچنے پر جان کیری نے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال تیسرا جوہری دھماکہ کرنے کے باوجود شمالی کوریا کو جوہری طاقت کے طور پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔امریکی وزیر خارجہ کے بقول شمالی کوریا کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں اور ضرورت پڑنے پر امریکہ اپنے حلیف ممالک کا دفاع بھی کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲