8 اپریل 2013 - 19:30
ایک ملعون امریکی پادری کا قرآن کی بے حرمتی کرنے کا اعلان

بدنام ملعون امریکی پادری نے ایک بار پھر قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدنام امریکی پادری ٹیری جونز نے اعلان کیا کہ ایک بار پھر مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کریم کو آگ لگا دے گا۔رپورٹ کے مطابق جونز سے وابستہ بدنام گروپ کے ملعون ارکان نے اعلان کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کال دے کر گیارہ ستمبر کے حملوں کی 12ویں سالگرہ کے موقع پر دو ہزار نو سو اٹھانوے قرآن کریم کے نسخوں کو آگ لگا دیا جائے گا۔یاد رہے ملعون پادری نے 2010میں بھی اسی طرح کی گستاخانہ حرکت کی جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے شدید غم و غصے کا باعث بنی۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲