ابنا: «The News»، كے حوالے سے نقل كیا ہے كہ پاكستان میں علامہ اقبال اوپن يونيورسٹی اور اسلام آباد كی بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی كی كوششوں سے اسلامی افكار كی اعلی تعليم كے لیے بين الاقوامی تعليمی مركز كا قيام عمل میں لايا جائے گا ۔علامہ اقبال اوپن يونيورسٹی اور بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی كے حكام آئندہ سال تك باہمی تعاون سے اس مركز كو تاسيس كریں گے۔واضح رہے كہ یہ مركز اسلامی تعليمات كی ترويج اور عالم اسلام كو درپيش اجتماعی اور اقتصادی چيلنجز كے مقابلے كے لیے جوانوں كو آمادہ كرنے كی غرض سے تاسيس كيا جائے گا۔اسی طرح ان دونوں يونيورسٹيوں نے اعلان كيا : اسلامی افكار كے حوالے سے تحقيقات كے لیے مشتركہ گروپ بھی تشكيل ديئے جائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407288
پاكستان میں علامہ اقبال اوپن يونيورسٹی اور اسلام آباد كی بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی كی كوششوں سے اسلامی افكار كی اعلی تعليم كے لیے بين الاقوامی تعليمی مركز كا قيام عمل میں لايا جائے گا ۔