ابنا: العہد سائٹ کے حوالے سے نقل ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک اسکول کے نزدیک ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم 25 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں زيادہ تعداد بچوں کی ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ دمشق کے سبع بحرات اسکوائر پر ہوا ہے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد بچوں ، عورتوں اور عام شہریوں پر مشتمل ہیں۔ ذرائع کے مطابق عربی اور مغربی دہشت گرد ، شامی فوج کے ہاتھوں سنگين شکست کے بعد شام کے عام شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں جو دہشت گردوں کی بزدلی کی علامت ہے۔
.......
/169