ابنا: راجا پرویز اشرف کی جانب سے این اے 51 گوجر خان سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں اقربا پروری اور سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کیا۔ جس پر ریٹرننگ افسر نے فریقین کا موقف سننے کے بعد راجا پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف 2008 کے انتخابات میں این اے 51 سے ہی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم رینٹل پاور کیس میں ملزم کی حیثیت سے ان کا بھی نام شامل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406794
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے ہیں۔