5 اپریل 2013 - 19:30

سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کے مشرقی علاقے میں واقع ایک مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے النسیم کالونی میں ‘الھرم پلازہ’ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ابنا: سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کے مشرقی علاقے میں واقع ایک مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے النسیم کالونی میں ‘الھرم پلازہ’ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔محکمہ شہری دفاع نے “ٹویٹر” پر آگ بجھانے کے آپریشن کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ جائے حادثہ پر آگ بحھانے والی گاڑِیاں اور آگ بجھانے والا جہاز مصروف کار ہیں۔سعودی عرب کے مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ریاض کے شہری دفاع کے سربراہ کیپٹن محمد الحمادی نے بتایا کہ اب تک کی کارروائی کے نتیجے میں 80 فیصد آگ پر قابو پایا جا چکا ہے لیکن الھرم پلازہ میں پھیلے ہوئے بڑے شاپنگ سینٹر کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔محمد الحمادی نے بتایا کہ آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا آتشزدگی کا سبب جاننے کے لیے تفتیش شروع کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲