2 اپریل 2013 - 19:30

اسرائیل کے نائب وزير خارجہ نے ترک حکومت کو اسرائیل کا اہم حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ مصالحت اسرائيلی مفادات کے لئے بہت ہی اہم ہے کیونکہ ترکی اسرائيل کا اہم حامی ملک ہے۔

ابنا: اسرائیل کے نائب وزير خارجہ زغیف الکین نے ترک حکومت کو اسرائیل کا اہم حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ مصالحت اسرائيلی مفادات کے لئے بہت ہی اہم ہے کیونکہ ترکی اسرائيل کا اہم حامی ملک ہے۔ اس  نے کہا کہ اسرائيلی وزير اعظم کی  معذرت اور معافی کا تعلق مرمرہ کشتی کے حادثے  سےمربوط  نہیں۔ اس نے کہا کہ شام کے بحران کے پیش نظر اور ایران کے ایٹمی معاملے کی روشنی میں ترکی کے ساتھ اسرائيل کے روابط بہت ہی اہم ہیں۔ اسرائیل کے نائب وزير خارجہ نے کہا کہ اسرائيل ترکی کے ساتھ روابط کو فروغ یدنے کے سلسلے میں بالکل سنجیدہ ہے اور مرمرہ کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے ترک شہریوں کو معاوضہ دینے کے لئے بھی تیار ہے۔...../169