ابنا: پشاور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواکے شہر مردان کے علاقے کاٹلنگ میں آج صبح ہونے والے خودکش دھماکےمیں پولیس آفیسرخوش دل جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے۔ ڈی آئی جی مردان جعفر خان کے مطابق دو خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پرسوار تھے، خودکش حملہ آور کے ساتھی اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، زخمی حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑالیا،واقعہ میں دونوں حملہ آور ہلاک ہوئے ۔اس سے قبل پشاور کے علاقے حیات آباد فیز ون میں بھی این جی او کے دفاتر کے باہر دھماکا ہوا تھا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاھم دھماکے سے دفتر کو معمولی نقصان پہنچا۔
کل بھی پیشاور میں ہونے والے ایک دہشتگردانہ بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئےتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کل بھی پیشاور میں ہونے والے ایک دہشتگردانہ بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئےتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔