ابنا: پریس ٹیوی کی آج کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں آج صبح ایک غیر ملکی فوجی ہلاک ہوا ہے۔ اس غیر ملکی فوجی کی ہلاکت کے بعد2013 میں اب تک 20 سے زائد غیر ملکی فوجی ہلاک ہو چکے ھیں۔جمعرات کےدن بھی ننگرہار صوبے میں ایک افغان نوجوان نےچاقو کے وار سےایک امریکی فوجی کو ہلاک کردیا تھا،جس سے اس ملک کے عوام میں امریکیوں کیلئے پائی جانے والی نفرت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔افغانستان کے عوام ہمیشہ سے اس ملک سے غاصب غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کر رہے ہیں اس لئے کہ ان کا کہنا ہے کہ غاصب غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء کے ساتھ ہی اس ملک میں امن و امان قائم ہو جائیگا۔.........../242
29 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404252
افغانستان کے جنوبی علاقے میں آج صبح ایک غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گیا۔