ابنا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق گذشتہ ایک برس میں افغانستان پر امریکہ کے ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس سے افغان عوام میں امریکہ مخالف جذبات شدت پکڑ رہے ہیں۔ اینٹی وار سائيٹ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے افغانستان سے فوج کے انخلاء کے اعلان کے باوجود افغانستان پر ڈرون حملے جاری رہیں گے۔ امریکی ڈرون حملوں سے افغان عوام میں خوف و وحشت پھیل گيا ہے اور وہ اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان پر امریکہ کے قبضے کے بعد سے اب تک بیس ہزار عام شہری مارے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔/242
28 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404024
افغانستان میں امریکہ کے ڈرون حملوں کے خوف سے گھر بار چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے۔