23 مارچ 2013 - 19:30

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط دھوکے باز اور کرپشن ذدہ افراد سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے دینی قوتوں کو کردار اد کرنا ہوگا۔

ابنا: تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی کی ملاقات کی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ادارہ منہاج القرآن سیکرٹریٹ لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں فرقہ واریت کے خاتمے اور اہلسنت قوتوں کو یکجا کرنے پر اتفاق ہوا۔ احمد لدھیانوی نے ڈاکٹر طاہر القادری کی دعوت پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط دھوکے باز اور کرپشن ذدہ افراد سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے دینی قوتوں کو کردار اد کرنا ہوگا۔ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا لیکن حکمرانوں نے ملکی قانون کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کیلئے جو درخواست دی تھی اس میں کالعدم سپاہ صحابہ جیسی شدت پسند تنظیموں سے خطرے کا ذکر کیا تھا۔ اب اس شدت پسند اور فرقہ پرست ٹولہ کیساتھ ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔......./169