ابنا: اس تقریب میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور سہیل صدیقی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ صدر پاکستان کے پیغام میں کہا گيا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں وجود میں آیا اور جمہوریت کے سائے میں پروان چڑھے گا۔ پاکستان کسی کو بھی عوام کے جمہوری حقوق پامال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔تہران میں منعقدہ اس تقریب میں پاکستانی سفارت خانے کے ملازمین، ایران میں مقیم پاکستانیوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔............../169
22 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 402324
تہران میں یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستانی سفیر کی رہائش گاہ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گيا۔