21 مارچ 2013 - 20:30

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملہ کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابنا: انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب پاکستان کے قبائیلی علاقہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملہ کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک گھر پر دو مزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں چارمشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔مقامی انتظامیہ اور عسکری حکام عام طور پر ڈرون حملہ پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے تاہم حساس زرائع نے ڈرون حملہ میں مبینہ شدت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242