16 مارچ 2013 - 20:30

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ نے گروپ 5+1سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مزاکرات میں اھم کردار ادا کرے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین اشتون نے کل اپنی تقریر میں گروپ 5+1سے اپیل کی کہ وہ ایران کے ساتھ مزاکرات میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ایران کے ساتھ موثر رابطوں کی برقراری اور اعتماد سازی کیلئے بھر پور کوشش کرے ۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین اشتون نے اپنی تقریر میں کہا کہ گروپ 5+ 1کے مزاکراتی وفد کی قیادت سنھبالنے کے بعد سے تا حال ایران کے ساتھ موثر مزاکرات نہیں ہوئے،تاھم ان کا کہنا تھا کہ ہونے والے مزاکرات میں ایران کے جوہری موضوع کا سیاسی اور ٹیکنیکی حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔
ایران اور گروپ 5+1کے حالیہ مزاکرات26 اور27 فروری کوقزاقستان کے دارالحکومت آلماتی میں منعقد ہوئے تھے جبکہ مزاکرات کا اگلا دوراسی شہر میں5اور6اپریل کو منعقد ہو گا تاھم فریقین کل ترکی کے شہر استنبول میں اپنے مزاکرات جاری رکھیں گے۔
............
/242