9 مارچ 2013 - 20:30

افغانستان میں آج ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں میں 21 افراد مارے گئے ہیں۔

ابنا:  افغانستان کے حکام نے بتایا کہ دارالحکومت کابل اور صوبۂ خوست میں آج ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں میں 21 افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پہلا حملہ کابل میں ہوا جس میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پہلا حملہ افغان وزارت دفاع کی عمارت کے قریب مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہوا جس میں  حملہ آور بھی ہلاک ہوا اور دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے البتہ افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے حملے میں سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔دوسرا حملہ جنوب مشرقی صوبے خوست میں ہوا جس میں دس افراد جاں بحق اور 2 دیگر زخمی ہوگئے۔حملے کے دوران حملہ آور بھی مارا گيا۔دوسرا حملہ صوبۂ خوست کے کنڈی علاقے میں نیٹو کے قافلے کے راستے میں صبج ساڑے دس بجے ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں خودکش حملے تھے۔طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملے امریکی وزیر جنگ چک ہیگل کے دورۂ افغانستان کے موقع پر ہوئے ہیں۔امریکی وزیر جنگ چک ہیگل کل رات ہی اچانک کابل پہنچے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پایان/242