ابنا: کشمیری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی قصبہ بارہمولہ کے اولڈ ٹاؤن علاقے میں سیکوریٹی فورسز نے نوجوانوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک 24سالہ نوجوان جاںبحق جبکہ ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوانوں کا ایک گروپ ککر حمام پل کے نزدیک جمع ہوا اور فورسز کی جانب سے ان کے گھروں کی توڑ پھوڑ اور مکینوں کی مار پیٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرنے لگے ۔اس موقع پر فوجی اہلکاروں نے ان احتجاجی نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ واقعے کے فورا بعد ہزاروں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرے کرنے لگے۔
ادھر ہندوستان کے جنوبی شہر حیدرآباد میں کشمیری اسکالر کےقتل کے خلاف سرینگر سمیت وادی کے مختلف شہروں میں کل دوسرے روز ہڑتال کی گئی جس کے دوران سینکڑوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ اس موقع پر جھڑپوں کی بھی اطلاع ہے ۔ سرینگر کے مختلف مضافاتی اور نشیبی علاقوں میں منگل کو مکمل ہڑتال کے نتیجہ میں مسلسل دوسرے روز بھی عام اور کاروباری زندگی مکمل طور پر مفلوج رہی ۔ پائین شہر کے اکثر علاقوں کے ساتھ ساتھ نوہٹہ اور ٹینگہ پورہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں کئی فورسز اہلکاروں سمیت ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔