2 مارچ 2013 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کراچی کے شورش زدہ علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ہادی افضل نامی شیعہ مومن کو شہید کردیا

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق 50سالہ ہادی افضل ولد سجاد افضل قصبہ کالونی میں کمال کلینک میں سروس انجام دے رہے تھے کے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے کلینک کے اندر گھس کر ڈکٹر ہادی پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر ہادی موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید ڈاکٹر ہادی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے شہید کو انچولی امام بارگاہ منتقل کیا جائے گا۔

آج پورا دن شہر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا راج رہا، گزشتہ 15 گھنٹوں میں 4 شیعہ مسلمان کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا نشانہ بن چکے ہیں انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے شیعہ مسلمانوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہے ہیں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا کھلم کھلا شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ خود کراچی کی مقامی انتظامیہ پر ایک سوالیہ نشان پیدا کرتا ہے۔

.......

/169