27 فروری 2013 - 20:30

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ایک اور لیڈر کو موت کی سزا سنائي گئي ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کی جنگی جرائم کی عدالت نے آج جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے ایک لیڈر کو موت کی سزا سنائي ہے۔عدالت نے دلاور حسین سعیدی کو 1971 میں جنگي جرائم کا مرتکب قراردیتے ہوئے یہ سزا سنائي ہے۔کچھ دنوں پہلے بھی بنگلہ دیش کی جنگي جرائم کی عدالت نے جماعت اسلامی کے ایک اور لیڈر عبدالقادر مولا کو عمر قید کی سزا سنائي تھی۔اس کے بعد بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں میں وسیع  مظاہرے ہوئے تھے۔ان مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپیں بھی ہوئي تھیں جن میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔