27 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران اور مصر کے آپسی تعلقات کو خطے میں امن ، سلامتی اور بھائی چارے کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور مصر کے درمیاں سیاحت کے شعبے میں تعلقات کی توسیع ،دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کی توسیع کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ۔

ابنا: صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے مصر کے وزیر سیاحت "ہشام زعزوع" کی ملاقات میں ایران اور مصر کے تعلقات کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور مصر کی اقوام کا ایک دوسرے کے قریب تر آنا ، سب کےلئے امن ، سلامتی اور بھائی چارے  کا پیغام لاسکتا ہے۔
انہوں نے دورۂ مصر کے موقع پر ایرانی وفد کے شاندار استقبال پر مصری حکام کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ سبھی اقوام کی راہ میں مشکلات ہوتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ مصر کی عظیم قوم ،مشکلات کا کامیابی سے مقابلہ کرے گی۔
اس ملاقات میں مصر کے وزیر سیاحت نے ڈاکٹر احمدی نژاد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مصر کے صدر محمد مرسی کی جانب سے انہیں سلام پیش کیا ۔ انہون نے ایران اور مصر کے درمیان سیاحتی شعبے میں معاہدے پر دستخط کو اہم اقدام قرار دیتے ہوئے ایران اور مصر کے درمیان تمام شعبوں میں وسیع تعلقات قائم ہونے کی خواہش ظاہر کی۔

.......

/169