ابنا: پاکستان کے وزيراعظم راجہ پرويز اشرف نے اپنے ايک ٹي وي انٹرويو ميں کہا ہے کہ انکا ملک خطے ميں امن و استحکام قائم کرنے کي غرض سے ہندوستان اور افغانستان سميت اپنے ہمسايہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دينے کا خواہاں ہے-
انہوں کہا کہ ہندوستان اورپاکستان کي جانب سے آ پسي تعلقات کومعمول پر لانے کي کوششوں کے باوجود بعض واقعات دونوں ملکوں کے تعلقات پر اثر انداز ہور ہے ہيں- پاکستان کے وزيراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور نئي دھلي کے درمياں اچھے تعلقات ميں کشمير کا معاملہ سب سے اہم رکاوٹ ہے-
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمير کو کشميري عوام کي خواہشات اور اقوامتحدہ کي سلامتي کونسل کي قرار دادوں کے مطابق حل کيا جانا چاہيے- پاکستان کے وزيراعظم راجہ پرويز اشرف نے مزيد کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کا فروغ بھي پاکستان کے لئے انتہائي اہميت کا حامل ہے_
.......
/169