رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالم اسلام کا ایک عظیم اور بڑا ملک اور اس کے قلب کی حیثیت رکھتا ہے۔ جنرل یحیی رحیم صفوی نے آج تہران میں مسلح افواج کی ایک کانفرنس میں کہا کہ ملت ایران مسلح افواج کی قدرشناس ہے اور اگر مسلح افواج کا ایثار اور فداکاری نہ ہوتی تو ایران کو استقلال و آزادی بھی نہ ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی چونتیسویں سالگرہ کے موقع پر شہیدوں کے خون اور اسلام کی برکت سے اسلامی انقلاب کا پودا ایک تناور درخت میں تبدیل ہو گيا ہے اور اسلام کی عزت و سربلندی کا پرچم بدستور لہرا رہا ہے۔
6 فروری 2013 - 20:30
News ID: 388798
جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران عالم اسلام کا ایک عظیم اور بڑا ملک ہے اور وہ پیکر اسلام کے اندر قلب کی حیثیت رکھتا ہے۔