ابنا: مغربی افغانستان میں نیٹو کے آئیل ٹینکروں پر مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ مغربی افغانستان میں صوبۂ ھرات کے ایک پولس عہدیدار عبد الحمید حمیدی نے آج کہا کہ آج چند نامعلوم مسلح افراد نے صوبۂ ھرات کے ضلع رباط سنگی میں ایک پرائیوٹ کمپنی کے آئیل ٹینکروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ حمیدی نے مزید کہا کہ اس حملے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ۔ گروہ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس حملے میں تین افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے ۔
5 فروری 2013 - 20:30
News ID: 388545
مغربی افغانستان میں نیٹو کے آئیل ٹینکروں پر مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔