ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج تہران میں خلائی ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں علمی و سائنسی کوشش کو کبھی ختم نہ ہونے والی مسلسل کوشش قراردیا اور کہا کہ علم حاصل کرنے کی کوئی انتہا نہیں ہے اور انسان علمی راستے پر ہمیشہ گامزن رہ سکتا ہے۔ انہوں نے ملت ایران کے خلاف بعض مشکلات اور دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران کمال پسند، آئيڈیل، انسانی، ایمانی اور پاکیزہ ملت ہے اور اس نے ہمیشہ بہترین چیزیں چاہی ہیں لیکن شیطانوں کے بغض و کینے کے خاص نشانے پر ہے اور اس کی وجہ ملت ایران کی ممتاز خصوصیات ہیں۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے ایران کے خلائي سائنس دانوں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ملت ایران کی ترقی پوری انسانیت کے مفاد میں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ تہران میں آج منعقد ہونے والی خلائي ٹیکنالوجی کے قومی دن کی اس تقریب میں " زہرا " اور " ناہید " نامی مواصلاتی سیٹلائٹوں کے جدید ترین ماڈلوں کی رونمائي کی گئي۔ یہ دونوں جدید سیٹلائٹ ایرانی انجینیئروں اور سائنس دانوں نے بنائے ہیں۔
3 فروری 2013 - 20:30
News ID: 387884
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران نے علمی و سائنسی ترقی کے ابتدائي مراحل طے کرکے کمال کے راستے پر قدم رکھ دیا ہے