27 جنوری 2013 - 20:30

کنٹرول لائن پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان معطل ہونیوالی بس سروس اور تجارت کا آج سے دوبارہ آغاز ہوا۔

ابنا: ہندوستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پیداہونیوالی کشیدگی میں کمی کے پیش نظر کشمیر کے دو حصوں کے درمیان بس سروس اور تجارتی سرگرمیوں کا آج پھر سے آغاز ہوا۔
8 جنوری کو دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد جس میں دونوں ممالک کے کئی فوجی ہلاک ہوئے پاک –ہند کے درمیان بس سروس اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں ۔

.....

/169