ابنا: پاکستان کے شہروں لاہو ر ،پشاور اورکوئٹہ میں دِن کا آغا ز توپوں کی سلامی سے ہوا چھوٹے اور بڑے شہروں میں عید میلاد النبی کی مناسبت سے جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں شریک لاکھوں لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ ہرجگہ درود وسلام کی محفلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پشاور میں عید میلاد کا مرکزی جلوس میلاد چوک سے نکالاگیا۔ نعت ومنقبت کی محلفوں میں رحمت للعالمین کے قیصدے پڑھے جارہے ہیں۔ جلوسوں اور ریلیوں کےراستوں میں ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگي ہیں۔ کراچی میں سنی تحریک نے آج عید میلاد النبی کے موقع پر ریلی نکالی۔ اس ریلی میں شہر کے مختلف علاقوں سے آنےوالی ریلیاں ضم ہوگئيں۔ سندھ میں لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نواب شاہ، دادو،نوشہروفیروز اور بدین سمیت سندھ بھر میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ پورے مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ جگہ جگہ ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور جلوس برآمد ہورہے ہیں۔ پنجاب میں گوجرانوالہ، ملتان،فیصل آباد، سرگودھا، بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبی صلی الله علیه وآله وسلم کے سلسلے میں روح پرور تقریبات جاری ہیں۔ ان محفلوں میں شریک عاشقان ِمصطفی صلی الله علیه وآله وسلم فضا میں سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے بلند کر رہے ہیں،سیالکوٹ میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی صلی الله علیه وآله وسلم کی شبیه بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ بلوچستان میں بھی نصیرآباد، جعفرآباد،ڈیرہ مرادجمالی،سبی، بولان، جھل مگسی اور حب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی عاشقان رسول صلی الله علیه وآله وسلم جلسے جلوس اور ریلیاں نکال کر سرکار دوعالم سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے بچے ہاتھوں میں نعالین پاک کی شبیہ والے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان ، خیبرپختون خوا اور کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی نعتیہ محافل منعقد کی جارہی ہیں عاشقان رسول نے پاکستان اور ہندوستان میں چراغان کیا ہے اور ہرجگہ نعتیہ محفلیں زوروں پر ہیں۔ لاہور اور کراچی میں کیا گيا چراغان دیدنی ہے، سرکاری عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گيا ہے۔ پاکستان بھر میں عید میلاد النبی کے موقع پرسکیوریٹی کے شدید انتظامات کئے گئےہیں۔ حکومت نے دعوی کیا ہےکہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر فول پروف سکیوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے شرکاء کو واک تھرو گيٹ سے گذارا جارہا ہے اور سڑکوں کے دونوں طرف خار دار تار لگادئے گئے ہیں۔ ادھر حکومت نے مختلف شہروں میں موبائیل ٹیلفون سروسس بھی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکرہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں بارہ سے سترہ ربیع الاول کے ایام میں ہفتہ وحدت منایا جاتا ہے جس کے دوران مختلف شہروں میں عیدمیلاد البنی کی محفلوں کےعلاوہ وحدت کانفرنسیں اور سیمینار بھی ہوتے ہیں اور سہ روزہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس بھی منعقد ہوتی ہے جس میں عالم اسلام کے علماء اور دانشور حضرات شرکت کرکے امۃ مسلمہ کومتحد کرنے کی راہیں تلاش کرتے ہیں۔ جبکہ ہندوستان کے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے عید میلاد النبی کے موقع پر مسلمانان عالم بالخصوص ہندوستانی مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی اسی طرحقومی سیرت النبی(ص)کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پوری امت مسلمہ کوعیدمیلاد النبی ﷺکی مبارکباد پیش کی۔.......
/169