ابنا: آيت اللہ سید محمد سعید الحکیم نے دہشتگردانہ واقعات منجملہ شمالی عراق کے شہر طوز خرماتو میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد بدستور اپنے وحشیانہ حملوں میں بے گناہوں بالخصوص محبان اھل بیت کو نشانہ بنارہے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انسداد دہشتگردی قانون پر عمل کرکے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
بدھ کے روز شمالی عراق کے شہر طوز خرماتو میں ایک امام بارگاہ میں دہشتگردوں کے بم دھماکے میں بیالیس افراد شہید اور پچھتر زخمی ہوئے تھے۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکہ اور سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک عراق میں جاری دہشتگردی کی حمایت کررہے ہیں۔.....
/169