19 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئرجنرل احمد رضا پوردستان نے نفسیاتی جنگ اور اقتصادی بائیکاٹ کو قوموں کو لوٹنے کے لیے مغرب کی نئي سازش قرار دیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق بریگیڈیئرجنرل احمد رضا پوردستان نے تہران میں ایک کانفرنس میں کہا کہ مغرب نے جدید ترین جنگی سازوسامان اور ہتھیار ہونے کے باوجود علاقے کے ملکوں کے خلاف جنگوں میں شکست کھائي اسی بنا پر اس وقت نے قوموں کو لوٹنے کے لیے سافٹ وار اور اقتصادی دھمکیوں کا راستہ اختیار کیا ہے۔
بریگیڈیئرجنرل احمد رضا پوردستان نے افغانستان اور عراق پر امریکہ کی لشکر کشی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا اگلا نشانہ ایران تھا لیکن رہبر انقلاب اسلامی کی بصیرب اور ہوشیاری نیز ملت ایران کے اتحاد نے ایران پر حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے جب دیکھا کہ ملت ایران اپنے ملک کا دفاع کرنے میں پرعزم ہے اور حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دے گي تو انہوں نے شام کے حالات خراب کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ملکوں میں عالمی سامراج کے تمام منصوبے ناکامی سے دوچار ہوں گے اور اسلام کی مرکزیت کے ساتھ ایک نیا عالمی نظام وجود میں آ رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
/110