اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں ملت تشیع نے گزشتہ روز سے جاری احتجاجی دھرنا مقامی مسائل حل کئے جانے تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پی اے چوک پر جاری دھرنے کی قیادت سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی کر رہے ہیں، جبکہ تحریک حسینی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن اور دیگر مقامی تنظیموں کے رہنماء اور کارکن سمیت عوام ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں۔ دھرنا سانحہ کوئٹہ، پاراچنار میں انتظامیہ کے جانبدارانہ اقدامات، دہشتگردوں کی ایک مرتبہ پھر بڑھتی سرگرمیوں اور شیعہ اراضی طالبان کے قبضے میں دینے کے خلاف شروع کیا گیا تھا۔ کوئٹہ یکجہتی کونسل کے مطالبات تسلیم ہونے کو دھرنے کے شرکاء نے خوش آئند اور تاریخی کامیابی قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاراچنار سے متعلق مطالبات بھی تسلیم نہیں کئے جاتے دھرنا جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز علامہ سید عابد حسین الحسینی کی کال پر احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ جس کے بعد احتجاجی اجتماع کو دھرنے میں تبدیل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کل پیر کے روز آج پولیٹیکل انتظامیہ کا ایک وفد مذاکرات کی غرض سے تحریک حسینی کے دفتر آیا تاہم مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔بشکریہ از اسلام ٹائمزنکتے:پارہ چنار کےشدید موسم(منفی12) کے باوجود غیور عوام کا دھرنا ابھی تک جاری ۔ ۔ ۔ ، دھرنے میں عوام کی کی آمد میں مسلسل اضافہ ۔۔۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک پولیٹیکل انتظامیہ ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کرتی اُن کا دھرنا تب تک جاری رہیگا۔امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پارہ چنار یونٹ نے پاراچنار دھرنے میں دعائے جوشن کبیر کا اہتمام کیا۔پاراچنار دھرنے میں ذاکرین کی نوحہ خوانی اور عزاداروں و احتجاجیوں کی سینہ زنی نے دھرنے کی فضا کو عاشورائی بنادیا۔ شبِ عاشور کا سماں، اور کوئٹہ کے مظلوم شیعوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلیے لوگ جوق جوق آ رہے ہیں، شدید سردی کے باوجود سینکڑوں کا ہجوم ہزاروں میں تبدیل ۔ ۔ ۔ شیعیان عالم سے گزارش: کوئٹہ کے بعد اب پاراچنار کے مظلوموں کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کریں۔
اپ ڈیٹ: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کل آدھی رات کو حکومت اور تحریک حسینی کے راہنماؤں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد مقامی انتظامیہ نے شیعیان پاراچنار کے تمام مطالبات تسلیم کئے؛ دھرنا رات ہی کو ختم کردیا گیا۔ تفصیلات ملنے پر خبر اپ ڈیٹ کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110