ابنا: آج اٹھائس صفرالمظفر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے نواسے سبط اکبر حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت ہوئي تھی۔ صفر کی آخری تاریخ کو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت ہوئي تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے اہل بیت علیھم السلام کا سوگ منانے کے لئے اس وقت مشہد مقدس میں دسیوں لاکھ افراد کا مجمع ہے جو سینہ کوبی کررہا ہے۔ امام علی رضا علیہ السلام کی بہن حضرت فاطمہ معصومہ قم کے روضہ اقدس پر بھی لاکھوں عزاداروں کا اجتماع ہے۔ ایران کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور قریے میں تمام مسجدوں امام بارگاہوں اور علماء و مراجع کرام کے گھروں میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔ عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقدس مقامات جیسے کربلائے معلی، نجف اشرف، کاظمین اور سامراء میں روضہ ہائے اقدس پر لاکھوں افراد کا مجمع ہے جو رسول و آل رسول سلام اللہ علیھم کا سوگ منارہا ہے۔ ہندوستان و پاکستان میں بھی آج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے اہل بیت کا سوگ منایاجارہا ہے۔ واضح رہے حضرت امام حسن علیہ السلام کی قبر مطہر مدینے کے قبرستان بقیع میں ہے جس کے قبےوہابی آل سعود نے تقریبا ایک صدی قبل منہدم کردئیے تھے۔
.......
/169