5 جنوری 2013 - 20:30

شام ميں غير سرکاري عمارتوں اور ٹھکانوں پر دہشت گردوں کے خوني حملوں کے دوران ادلب ميں دھماکہ خيز مواد سے لدي ايک گاڑي تباہ ہوگئي-

ابنا: شام ميں غير سرکاري عمارتوں اور ٹھکانوں پر دہشت گردوں کے خوني  حملوں کے دوران ادلب ميں دھماکہ خيز مواد سے لدي ايک گاڑي تباہ ہوگئي- دھماکے کے موقع پر شديد فائرنگ بھي ہوئي جس کے  دوران شہر کي مسجد کے امام جماعت شيخ سمير الجيرہ جابحق ہوگئے۔ دريں اثنا دمشق کے قريب بھي ايک چيک پوسٹ پر کار بم کا دھماکہ ہوا مگر ابھي تک اس ميں ہونےوالے ممکنہ جاني نقصان کي تفصيل معلوم نہيں ہوسکي ہے۔ يہ دھماکہ دمشق کے مضافاتي علاقے النبيک ميں ہوا اور پھر فائرنگ بھي ہوئي۔ادلب سے ايک اور خبر ميں بتايا گيا ہے کہ مرات النعمان شہر ميں  دہشت گردوں کي ايک گاڑي ميں وقت سے پہلے ہي دھماکہ ہوجانے کے سبب متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئےہيں۔ ادھر حلب ميں شامي فوج اور دہشت گردوں کے  درميان جنگ جاري ہے۔ دہشت گردوں اور شامي فوج کے درميان دمشق کے مضافاتي علاقوں ميں بھي ہوئي ہے جن کے  دوران بہت سے دہشت گرد مارے گئے ہيں۔شامي فوج نے اسي طرح حلب کے علاقے الخالديہ ميں مسجد العشاء کے قريب ايک کار بم کو پھٹنے سے پہلے ہي ناکارہ بناديا ہے۔شام ميں مارچ دوہزار گيارہ سے دہشت گردوں نے جنھيں امريکا اسرائيل سعودي عرب قطر اور ترکي کي حمايت حاصل ہے بدامني پھيلا رکھي ہے جس کے دوران ہزاروں کي  تعداد ميں عام شہري اور سيکورٹي اہلکار مارے گئے ہيں۔شامي فوج کا کہنا ہے کہ شام ميں بدامني اور دہشت گردي کا يہ سلسلہ غير ملکي قوتوں کي جانب سے جاري ہے - بعض بين الاقوامي اداروں نے شام ميں غير ملکي دہشت گردوں پر جنگي جرائم کاارتکاب کرنے کا الزام لگايا ہے۔

.......

/169