ابنا: النشرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے مفتی محمد رشید قبانی نے شام میں مسلح دہشت گرد گروہوں کے خوف سے فرار ہوکر لبنان آنے والے شامی شہریوں کی مدد کرنے پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہمارا اسلامی انسانی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم شام کے بےگھر لوگوں کی مدد اور حمایت کریں کیونکہ انہیں دہشت گردوں کی جانب سے متعدد خطرات کا سامنا ہے اوردہشت گردوں نے ان کے گھروں پر قبضہ کرکے انھیں برباد کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے شامی عوام کے امن و سکون کو تباہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ لبنان کے تمام طبقات کو اپنے شامی بھائیوں کی اس مشکل وقت میں مدد کرنی چاہیے۔۔۔۔۔۔/110
4 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 378598
لبنان کے مفتی نے شام میں مسلح دہشت گرد گروہوں کے خوف سے فرار ہوکر لبنان آنے والے شامی شہریوں کی مدد کرنے پر تاکید کی ہے۔