28 دسمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہےکہ پیٹریاٹ میزائلوں سے علاقے کو سنگين خطرے لاحق ہوجائيں گے۔

ابنا: محمد صالح جوکار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور شام کی سرحد پر امریکہ کی جانب سے پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے سے علاقے کے امن و سکیورٹی کو شدید خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ صالح جوکار نے کہا کہ ترکی نے پیٹریات میزائيل نصب کرکے یورپی یونین میں اپنے طویل مدت اھداف حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام جیسا ملک داخلی جنگ میں مبتلا ہے اور وہ ہمسایہ ملکوں کے لئے ہرگز کسی طرح سے خطرہ نہیں بن سکتا بنابریں ترکی اور شام کی سرحد پر مغرب کے پیٹریاٹ میزائيلوں کی تنصیب علاقے میں جنگ شروع کرنے کی مغربی سازشوں کے تناظر میں ہے۔
.....
/110