ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحریہ کے سربراہ ایڈ میرل حبیب اللہ سیاری نے آج صبح بحری مشقوں کے آغاز کا فرمان جاری کرنے کے بعد ساحلی شہر بندر عباس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولایت اکانوے نامی بحری فوجی مشقیں چھے دنوں تک جاری رہیں گي اور یہ مشقیں خلیج فارس میں آبنائے ہرمز، بحیرہ عمان، شمالی بحر ہند، خلیج عدن اور آبنائے باب المندب میں کی جارہی ہیں۔ ایڈ میرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ولایت اکانوے بحری فوجی مشقوں کا مقصد بحریہ کی توانائيوں کا اظہار، قومی مفادات کا دفاع نیز ہمسایہ ملکوں کو دوستی پیغام بھیجنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج پہلے مرحلے میں بحری جہاز، آبدوزیں طیارے اور دیگر ساز و سامان مشقوں کے علاقے میں روانہ کیا گيا ہے تا کہ انہیں سمندر میں تعینات کیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔
/110